14 اپریل 2019 - 19:21
ایران اور عمان کے مشترکہ فوجی کمیشن اجلاس کا انعقاد

ایران اور عمان کے درمیان مشترکہ فوجی کمیشن کے 15 ویں اجلاس کا سلطنت عمان کی مسلح افواج کی میزبانی میں دارالحکومت مسقط میں انعقاد کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے ڈپٹی برائے بین الاقوامی امور بریگیڈیئر" قدیر نظامی" اور سلطنت عمان کی مسلح افواج کے ڈپٹی برائے آپریشنل اور منصوبہ بندی بریگیڈیئر "حمد بن راشد البلوشی" نے ہونے والے اجلاس کی صدرات کی۔
یہ مذاکرات 14 سے 18 اپریل تک جاری ہیں اور اس میں دونوں فریقین کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ سیمت دفاعی اور فوجی تعلقات کی توسیع کیلئے منصوبہ بندیوں پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔
عمان کے دورے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا اعلی فوجی وفد کے اراکین، سلطنت عمان کے بعض اعلی حکام کیساتھ ملاقات کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲